خانہ کعبہ کے اطراف چار دیواری کھڑی کر دی گئی ہے۔ مسجد الحرام کے ٹویٹر ہینڈلر سے خانہ کعبہ کی تازہ ترین تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں خانہ کعبہ کے گرد تعمیر کی گئی چار دیواری نظر آرہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خانہ کعبہ کی معمول کی دیکھ بھال اور اصلاح و مرمت کیلئے چار دیواری تعمیر کی گئی ہے۔
ہر سال خانہ کعبہ کی دیکھ بھال اور ضروری اصلاح کیلئے خانہ کعبہ کے گرد چار دیواری تعمیر کر کے کام کیا جاتا ہے تاکہ طواف کرنے والے افراد کو مشکل پیش نہ آئے اور کام کرنے والے ورکرز آسانی سے بیت اللہ شریف پر کام کر سکیں۔
Periodic maintenance work has begun on the elements of the Kaaba, to preserve all its elements in the most beautiful way. pic.twitter.com/TUjvOVg1KF
— The Holy Mosques (@theholymosques) December 10, 2023
عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کے منتخب کردہ اداروں کی سربراہی میں مقررہ پروگرام کے تحت دیکھ بیت اللہ شریف کی اصلاح و مرمت کے لیے خانہ کعبہ کے اطراف چار دیواری کھڑی کر دی گئی ہے۔ سعودی وزارتِ خزانہ کے نیچے کام کرنے والے منصوبہ جات کے ادارے نے متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے اپنی نگرانی میں خانہ کعبہ کی دیکھ بھال اور اصلاح و مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔ کام مکمل ہونے کے بعد اس چار دیواری کو ہٹا دیا جائے گا۔ اس دوران طواف کرنے والے افراد خانہ کعبہ چھو نہیں سکیں گے اور نہ ہی حجر اسود کا براہ راست بوسہ لے سکیں گے اور عمرہ زائرین طواف کے دوران حجرہ اسود کے بوسہ کی جگہ استلام کریں گے جس میں حجرہ اسود کی جانب دونوں ہاتھ کھڑے کر کے اشارے سے بوسہ دیا جاتا ہے۔