ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 37پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد انٹربینک مین دالر کی قیمت 284 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔ جبکہ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان چل رہا ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسری جانب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کر لی ہے۔ آئی ایم ایف کی پیٹرولیم لیوی بڑھانے کی شرط پر حکومت مطالبہ پورا کرنے کیلئے تیار ہے۔
رواں مالی سال 2023-2024 میں پترولیم لیوی ٹارگٹ میں 49 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔ رواں سال پیٹرولیم لیوی کا ہدف 869 ارب روپے رکھا گیا تھا جبکہ رواں سال یہ ٹارگٹ 918 ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 49ارب روپے کے ٹیکس اضافے کیلئے آرڈیننس لائے جانے کا امکان ہے، ٹارگٹ حاصل ہونے پر آئندہ مالی سال ہدف 1065 ارب روپے رکھا جائے گا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال فی لٹر پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھائی جا سکتی ہے،آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں ہدف بڑھانے پر متفق ہیں۔