مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ تفصیلت کے مطابق مکہ مکرمہ گورنری میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے اور خانہ کعبہ میں بھی بارش ہوئی۔ حرم شریف میں بارش کا روح پرور منظر لاکھوں مسلمانوں نے دیکھا اور بارش کے دوران بھی طواف اور عمرہ جاری رہا۔
لاکھوں فرزندان اسلام کعبہ شریف کے سامنے کھڑے ہوکر باران رحمت سے لطف اندوز ہوتے رہے اور اللہ کریم کی رحمتوں پر اسکا شکر ادا کرتے رہے۔ بارش کے بعد مکہ مکرمہ کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔
خادمین حرمین شریفین کی ہدایت پر انتظامیہ نے بیت اللہ شریف اور مکہ شہر سے پانی کی نکاسی کا موثر انتظام کر رکھا ہے جس کی وجہ سے عمرہ زائرین کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑنا اور بارش کے دوران بھی طواف کعبہ نہیں رکا اور مسلمان طواف کرتے رہے۔