پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شیر افضل مروت کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیر افضل مروت کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ نائب صدر پی ٹی آئی کو چکدرہ سے باجوڑ جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نائب صدر پی ٹی آئی کو چکدرہ سے باجوڑ جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ تحریک انصاف نے کہا کہ شیر افضل مروت باجوڑ کنونشن میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
Chairman Imran Khan’s lawyer @sherafzalmarwat has been kidnapped from Chakdara, on his way to Bajaur for tomorrow’s worker convention.
We demand his immediate release, these pressure tactics cannot and won’t work. Pre-poll rigging attempts must be immediately stopped.
Once…
— PTI (@PTIofficial) December 8, 2023
دوسری جانب کے پی کے پی پولیس نے نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل مروت کی گرفتاری کے پی ٹی آئی کے دعوے کی تردید کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کی غیر قانونی گرفتاریوں اور اغواء کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ شیر افضل مروت اس وقت خیبر پختون خواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے انتہائی کامیاب جلسے منعقد کر رہے ہیں جس کی وجہ سے تحریک انصاف کی سیاسی طاقت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔