ممتازعالمِ دین مولانا طارق جمیل نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ خواتیناب بھی انہیں دوسری شادی کیلئے پیغامات بھجواتی ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے ایک انٹرویو میں شرکت کے دوران دوسری شادی نہ کرنے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکی ایک ہی شادی ہے جو کہ ارینج ہوئی تھی اور انہیں پچھلے سال تک خواتین دوسری شادی کیلئے پیغامات بھجواتی تھیں۔
اپنی اہلیہ سے متعلق مولانا طارق جمیل نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری زندگی بہت مشکل گزری ہے، اس مشکل زندگی میں میری اہلیہ نے میرا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے زیادہ میری اہلیہ کی زندگی مشکل تھی کیونکہ میں ہمیشہ تبلیغ کے لیے باہر رہتا تھا لیکن وہ اکیلے ہی ہمارے بچوں اور گھر والوں کی دیکھ بھال کرتی تھیں‘۔مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ ’میں اپنے کسی بھی بچے کی پیدائش کے موقع پر موجود نہیں تھا، لہٰذا یہی وجہ ہے کہ میں نے دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔
مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ خواتین کی جانب سے شادی کی پیشکش کے باوجود انہوں نے کبھی اس پر غور نہیں کیا، خواتین مردوں کی کمزوری ہیں لیکن اپنے آپ پر سخت کنٹرول رکھنا چاہیے۔