ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ 2 روز مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت بھاری اضافہ ہواہے۔ تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 685 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 86 ہزار 671 روپے ہو گئی ہے۔ اگر دیکھا جائے تو آج انٹرنیشنل صرافہ مارکیٹ میں سونےکا بھاؤ 2 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 30 ڈالرز فی اونس ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات، گاڑیاں اور الیکٹرانک سامان کے بعد تعمیراتی سریا کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ آج لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 42 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ پچاس ہزار روپے فی ٹن ہے، آج کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 50 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 46 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔