عام انتخابات کے لیے پنجاب کی بیوروکریسی سے ریٹرننگ افسران لینے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمیر خان نیازی نے بیرسٹر ابوذر سلمان خان نیازی کے توسط سے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں صدر پاکستان،وزیراعظم،وزیراعلی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام انتخابات کا اعلان کیا ہے، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کے لیے حکومت سے رابط کیا ہے، نگران حکومت تحریک انصاف کے خلاف سیاسی پارٹی کا کردار ادا کر رہی ہے، نگران حکومت سے غیرا جانبدار اور شفاف انتخابات کی امید نہیں کی جا سکتی۔
مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری بیورو کریسی کے تحت آزاد شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت سے استداء کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کا آر اوز اور ڈی آر اوز کے لیے بیورو کریسی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کلعدم قرار دے، مزید براں عدالت الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس سے رابط کر کے جوڈیشل افسران کو تعینات کرنے کا حکم دے۔