گورنمنٹ حج سکیم 2024 کے تحت درخواستوں کی وصولی 27 نومبر کو 15 بینکوں کی برانچوں میں شروع ہوئی۔ گورنمنٹ حج سکیم کے تحت در خواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی یعنی محض 6 دن باقی ہیں جبکہ10 دن میں صرف 12600 درخواستیں وصول ہوئی ہیں جبکہ سپانسر شپ سکیم کے تحت 800 درخواستیں آئی ہیں۔ گورنمنٹ سکیم کا حج کوٹہ 89ہزار605ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ 27نومبر سے 5دسمبر تک 5دنوں میں وصول ہونے والی حج در خواستوں کی تعداد مایوس کن ہے۔
دوسری جانب سال 2024 میں حج کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے اور عازمین حج کو کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔
دوسری جانب پاکستانی حاجیوں کیلئے گورنمنٹ نے 20 دن کے حج کا پیکج بھی متعارف کروا دیا ہے۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے نگران وزیر انیق احمد کی جانب سے 20 روزہ حج کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔