ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت یکدم گرگئی ہے اور سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 200 روپے کم ہوگئی ہے جس کے بعد اب سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 400 روپے پر آگئی ہے۔
اسی طرح صرافہ مارکیٹ میں 24 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 601 روپے کی کمی ہوئی ہے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونا 37 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 57 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ چاندی کی قیمت 20 روپے کمی سے 2600 روپے فی تولہ رہ گئی ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے کم ہو گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر گراوٹ کے بعد انٹربینک میں 284 روپے 38 پیسے پر بند ہو گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر 284 روپے 53 پیسے پر بند ہوا تھا۔