فرانسیسی کار ساز کمپنی نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 31 دسمبر تک خصوصی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی کار ساز کمپنی کے دفتر پیوگیوٹ پاکستان کی جانب سے اپنی مشہور زمانہ گاڑی پیوگیوٹ 2008 کی قیمت میں سال کے آخر میں قیمتی میں کمی کرتے ہوئے سنہری موقع کا اعلان کردیا ہے۔ پیوگیوٹ نے پاکستانی شہریوں کو ایک لاکھ روپے کا ڈسکاونٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
پیوگیوٹ 2008 کی قیمت 70 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جس میں ایک لاکھ روپے کمی کرتے ہوئے 69 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے تاہم قسطوں پر گاڑی لینے والے صارفین اس ڈسکاؤنٹ سے مستفید نہیں ہو سکیں گے، یہ سہولت صرف کیش پیمنٹ پر ہی حاصل کر سکے گی۔ اس کے علاوہ کمپنی نے اپنی ایک دوسری کار کی قیمت میں بھی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے۔ کار ساز کمپنی نے بتایا ہے کہ پیوگیوٹ 2008 الور کی قیمت 78 لاکھ روپے ہے جسے ایک لاکھ کم کرتے ہوئے 77 لاکھ کر دیا گیا ہے۔
البتہ کمپنی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ نئی قیمت ایکس فیکٹری قیمت ہے، اس میں فریٹ اور انشورنس کے پیسے شامل نہیں ہیں، وہ معمول کے مطابق الگ سے چارج کیئے جائیں گے ۔