محکمہ موسمیات نے آئیندہ 24 گھنٹے میں موسم کی صورتحال سے متعق پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک اور سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم خشک و سرد رہے گا۔
وصطی پنجاب اور پنجاب کے میدانی و صحرائی علاقوں میں ٹھنڈ کے ساتھ ساتھ دھند اور سموگ کا راج رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا ۔
دوسری جانب لاہور مین سموگ کم نہ ہو سکی۔ آج بھی لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔ لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 193 ہے جبکہ کراچی دنیا میں فضائی الودگی کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 165 ہے۔ لاہور و کراچی کی ہوا جانداروں کیلئے انتہائی مضر ہے۔