پاکستان میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ٹیمز میں جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ نسیم شاہ اور عماد وسیم کے بعد اب خبر آئی ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی کراچی کنگز کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد عامر نے بھی کراچی کنگز کو چھوڑدیا ہے اور وہ پی ایس ایل سیزن 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان کرکت بورڈ نے محمد عامر سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے رابطہ کیا تھا تاہم محمد عامر نے پاکستان کی قومی تیم میں شمولیت اختیار کرنے سے انکار کردیا۔
Breaking News
فاختہ نے بتایا ہے کہ کراچی کنگز کو عماد وسیم کے بعد ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے…. محمد عامر نے کراچی کنگز کو چھوڑ دیا ہے جبکہ محمد عامر پی ایس ایل 9 میں اب کوئٹہ گلیڈیٹرز کی نمائندگی کرینگے…@iamamirofficial#MohammadAmirhttps://t.co/Dd3qa4m84B— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) November 29, 2023
دوسری جانب آل راونڈر پلئیر عماد وسیم نے بھی کراچی کنگز کو خیر آباد کہتے ہوئے پی ایس ایل سیزن 9 کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ فاسٹ باولر حسن علی نے بھی اپنی ٹیم تبدیل کرلی ہے اور وہ کراچی کنگز کا حصہ بن گئے ہیں۔ لاہور قلندرز کے مرزا طاہر گولڈ سے سلور کیٹیگری میں چلے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس بھی گولڈ سے سلور کیٹیگری میں چلے گئے ہیں جبکہ کراچی کنگز کے میر حمزہ کی بھی کیٹیگری تبدیل کرتے ہوئے گولڈ سے سلور کر دی گئی ہے۔