جیل میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور انکی بہنوں کے درمیان اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آ گئی ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کو آڈیو میں سنا جا سکتا ہے۔
آڈیو میں بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ وہاں مسئلہ پڑ گیا کیونکہ عمران خان کی بہنیں بھی ساتھ تھیں، کافی سارا ایشو کھڑا ہوا، میں حیران رہ گئی مگر پھر میں نے زیادہ بات کرنا مناسب نہیں سمجھا اور میں نے عمران خان صاحب کو کہا کہ میرے تو سارے کیسز وہی (لطیف کھوسہ) کریں گے اور آپ کے جتنے کیسز اب ہوں گے جنہیں میں سمجھوں گی کہ اب یہ لیٹ ہو رہے ہیں تو وہ میں انہی (لطیف کھوسہ) کو دوں گی۔
اس کے جواب میںلطیف کھوسہ بولے بہر کیف وہ کہتی ہیں کہ میرے ساتھ اس نے بدتمیزی کی ہے، میں نے۔۔ اصل میں ہوا یوں ۔۔۔
یہاں ہر بشزریٰ بی بی لطیف کھوسہ کی بات کاٹ کر کہتی ہیں کہ انہوں نے کہا کہ اس نے ہمارے ساتھ اتنی بدتمیزی کی ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کسی کی ہمت ہو اتنی۔ تو میں نے ان (بہنوں) کو یہ کہا کہ ۔۔۔ ان کو کیا ضرورت تھی کہ تینوں اٹھ کر ان کے آفس چلی جائیں۔ میں نے کہا یہ کون ہوتی ہیں پوچھنے والی؟ وہ (بہنیں) کہتی ہیں نہیں ہم پوچھنے گئے تھے کہ آپ نے یہ والی، زہر والی لائن کیوں لکھی ہے؟ وہ جس طریقے سے بول رہی تھیں، میں نے کہا اس طریقے سے مت بولیں۔ تو وہ (بہنیں) کافی بولیں، بہت زیادہ بولیں۔ مگر خان صاحب کو میں نے کہہ دیا جی نہیں بس میرے وکیل وہی ہیں، پھرمیں اٹھ کر آ گئی۔
اس پر لطیف کھوسہ بولے کہ بہر کیف پتہ نہیں ان کو کیا مسئلہ ہے؟
مزید اس آڈیو میں کیا بات ہوئی خود سنیں
Breaking News:
Chairman PTI Imran Khan’s wife Bushra Bisi and Sardar Latif Khosa Audio leak today. pic.twitter.com/qPdslKI2pd— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) November 30, 2023