رات گئے لاہور کے مختلف علاقوں مین بارش ہوئی جس کے بعد شہیر میں سردی کی شدت میں آضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، کینال روڈ، دھرم پورہ، لکشمی چوک، نسبت روڈ، کاہنہ، گجومتہ، اقبال ٹاون، فیروز پور روڈ، ساندہ، کرشن نگر، بند روڈ، اچھرہ، چونگی امرسدھو، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ، گلبرگ، گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔
بارش کے بعد لاہور کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور سردی کی شدت بڑھ گئی ہے جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے آ گیا ہے،بارش کی وجہ سے لاہور پر چھائی سموگ میں بھی کمی ہوئی اور فضائی آلودگی کے انڈیکس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
بارش سے قبل لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 400 سے اوپر تھا جو اب کم ہو کر 167 پر آگیا ہے البتہ ابھی بھی ہوا صحت کیلئے مضر ہے اور ماسک پہننا ضروری ہے۔ ماہرین موسمیات نے آئندہ چند روز میں لاہور سمیت بالائی و وسطی لاہور میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جس سے سردی کی شدت مزید بڑھے گی اور سموگ کا خاتمہ ہوگا۔