پوری دنیا سمیت دنیا بھر میں آٹو موبائل مارکیٹ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ دنیا کی سبھی کمپنیوں کی مختلف قسم کی کاریں اب ملک کی سڑکوں پر دوڑتی نظر آتی ہیں ۔ چھوٹی کار، بڑی کار، لمبی کار یہ وہ نام ہیں جنہیں عام بول چال کی زبان میں استعمال کرتے ہیں لیکن آپ کو جان کر شاید حیرت ہو ان کاروں کے نام اور ماڈل نام کے علاوہ بھی ان کی ایک پہچان اور سیگمنٹ ہوتے ہیں ۔ چند اقسام آج ہم آپکو بتاتے ہیں۔
اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل، ایس یو وی
ایس یو وی کارز پوری دنیا میں بہت زیادہ استعمال ہوتی ہیں اور زیادہ افراد کیلئے اور لمبے سفر کیلئے پہلی ترجیح مانی جاتی ہیں۔ ایس یو وی کا فل فارم ہے اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل ۔ ایس یو وی کاریں لمبی ہوتی ہیں اور ان کے ٹائر بھی بڑے ہوتے ہیں ۔ ان کارز میں زیادہ مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ اتنا ہی نہیں ایس یو وی کار کا گراؤنڈ کلیئرنس بھی زیادہ ہوتا ہے ۔اس کار میں انجن کا حصہ الگ ہوتا ہے البتہ کار میں مسافر اور سامان کا حصہ منسلک ہوتا ہے۔ہونڈا سی آروی، پجیرو، فورچیونر وغیرہ مشہور ایس یو وی کاریں ہیں۔
ہیچ بیک کیا ہوتی ہے ؟
ہیچ بیک کا لغوی معنی ہے ،کوئی ایسی چیز جس میں پیچھے کی جانب ’سلوپ‘ ہو اور اس کا دروازہ اوپر کی طرف کھلتا ہو۔ہیچ بیک کار دراصل دو حصوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس کا ایک حصہ وہ ہوتا ہے جہاں انجن لگا ہوتا ہے جبکہ دوسرا حصہ وہ ہوتا ہے جہاں ڈرائیور اور مسافر بیٹھتے ہیں اور سامان رکھنے کی جگہ بھی اسی حصے میں دی جاتی ہے۔ان کاروں میں مسافروں کے بیٹھنے اور سامان رکھنے کے درمیان کوئی پارٹیشن نہیں ہوتا۔بولینو، ہنڈئی ایلیٹ،رینو کویڈ،وغیرہ ہیچ بیک کاریں ہیں ۔
سیڈان کار کیا ہوتی ہے ؟
سیڈان وہ کار ہوتی ہے جو تین حصوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس کے ایک حصے میں انجن ، دوسرے حصے میں مسافروں کی جگہ اور تیسرے حصے میں سامان رکھنے کیلئے مختص علیحدہ جگہ ہوتی ہے۔ سیڈان کاروں میں مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ اور سامان رکھنے کی جگہ میں پارٹیشن ہوتی ہے۔سیڈان کی بھی کئی اقسام ہیں جیسے نوچ بیک، فاسٹ بیک، کامپیکٹ وغیرہ ۔ ٹویوٹا کیمری سیڈان گاڑی ہے ۔
کراس اوور کارکیا ہوتی ہے ؟
کراس اوور وہ کار ہوتی ہے جو ہیچ بیک کے ہماراہ اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل کی خوبیوں سے لیس ہوتی ہیں ۔یہ کارایس یووی کی طرح باڈی آن فریم پلیٹ فارم پر بیسڈ نہیں ہوتی ہے ۔اس میں چھوٹااور اکنامی انجن لگا ہوتا ہے۔ کراس اوور گاڑیوں میں والوو20، ہنڈئی آئی ٹوئنٹی ایکٹیو، نسان ککس، دیٹسن وغیرہ شامل ہے۔