پی ٹی اے نے 6 ماہ کی بلا سود اقساط کے ساتھ آئی فون 15 کی اپروو کرنا شروع کردیے۔ اب شہری آئی فون 15 کا پی ٹی آے ٹیکس بلا سود قسطوں میں ادا کرسکتے ہیں۔
کوئی بھی سمارٹ فون پاکستان میں آتا ہے تو اسے استعمال کرنے کیلئے پی ٹی اے کو بھاری ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں ایپل کپمنی کے فونز پر ٹیکس لاکھوں روپے بنتا ہے اور بہت سے لوگ یک مشت اتنا ٹیکس ادا نہ کرپانے کی وجہ سے آئی فون نہیں خرید پاتے۔ لیکن اب بینک الفلاح کے الفلاح مال نے صارفین کیلئے بہترین سہولت کا اعلان کردیا ہے۔
اب کوئی بھی شہری اپنے آئی فون 15، آئی فون 15 پرومیکس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پلس کا پی ٹی اے ٹیکس 6 ماہ کی اقساط میں جمع کروا سکتا ہے۔ 6 ماہ کی قسط کے منصوبے کے تحت 5% پروسیسنگ فیس لاگو ہوگی۔ صارف اپنا شناختی کارڈ نمبر اور آئی ایم ای آئی نمبر دے کر الفاح مال کے ذریعے اپلائی کرے گا اور 5 سے 7 روز میں آئی فون 15 سیریز کا فون پی ٹی اے اپروو ہو جائے گا۔ اپروول کے ھوالے سے صارف کو الفلاح بینک کی جانب سے کال موصول ہوگی۔
آئی فون 15 پر ٹیکس 1 لاکھ 30 ہزار 999 روپے ہے جبکہ آئی فون 15 پرو پر ٹیکس 1 لاکھ 64 ہزار 999 روپے، آئی فون 15 پلس پر ٹیکس 1 لاکھ 36 ہزار 999 روپے اور آئی فون 15 پرو میکس پر پی ٹی اے ٹیکس 1 لاکھ 79 ہزار 999 روپے ہے۔
واضح رہے کہ آئی فون 15 سیریز کے فونز ستمبر 2023 میں ریلیز کیے گئے ہیں اور صارفین ان کو بہت پسند کر رہے ہیں۔