پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے حکم پر انٹرا پارٹی الیکشن جمعہ کو کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستاجن تھریک انصاف کی کور کمیٹی کے ذرائعنے بتایا ہے کہ تھریک انصاف نے عمران خان کی مشاورت سے انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو جمعہ کو کرائے جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق چئیرمین پاکستان تھریک انصاف عمران خان بلامقابلہ چئیرمین رہیں گے جب کہ پارٹی میں باقی عہدوں پر انتخابات کروائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کو 20 روز میں انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔
بعدازاں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو 20 روز میں انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اہم ترین اجلاس منعقد ہوا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، تنظیمی سرگرمیوں، تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان کیخلاف جبر و فسطائیت کے جاری سلسلے اور انٹراپارٹی انتخابات سمیت اہم امور پر غور کیا گیا جبکہ اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گاڑی کے گھیراؤ اور اشتعال انگیز نعرہ بازی کی شدید مذمت کی گئی۔