سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبرون پر کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے ہی حصہ لوں گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے چکری سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور انہی ملاقاتوں کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ عزت و وقار کی سیاست کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری خدمت کے نشان حلقے میں ہر جگہ پر موجود ہیں، میرے حمایتیوں کو میرے لیے ووٹ مانگنے میں کبھی شرمندگی نہیں ہوگی۔ مجھے عہدوں کا لالچ ماضی میں تھا اور نہ ہی اب ہے۔ اگر مجھے عہدے ہی چاہئیے ہوتے تو جس دور میں جو بھی عہدہ کہتا مجھے وہ مل سکتا تھا لیکن میں نے کبھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا ہے۔
چوہدری نثار علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا کل بھی موقف یہ تھا اور آج بھی یہی ہے کہ میں بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کے کھڑا نہیں ہو سکتا، انہیں اپنے دائیں بائیں یا پیچھے تو کھڑا کر سکتا ہوں مگر ان کے پیچھے نہیں کھڑا ہو سکتا۔ یہاں تو لوگ اپنے ضمیر کا سودا کر لیتے ہیں اور ہر جمعہ نئی بارات سجا لیتے ہیں۔
چوہدری نثار کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں گرم تھین لیکن ان کے اس بیان نے چند روز سے ار رہی افواہوں کو کتم کردیا ہے۔