عام انتخابات میں انتخابی نشان کتنے ہونگے؟ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشانات کی فہرست تیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے 327 انتخابی نشان الات کیے گئے ہیں۔ فہرست میں عقاب، تیر، شیر، بلا، تلوار اور کرین کے نشان موجود ہیں۔
اس کے علاوہ فہرست میں کار، جیپ، بلب، بطخ، فاتحہ اور پھول کا انتخابی نشان بھی شامل ہے۔ انتکابی نشانات کی فہرست میں صابن دانی، تھرماس، سرمہ دانی بھی موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق انتخابی نشان کی فہرست آئندہ ہفتے جاری کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک میں عام انتخابات کا اہم مرحلہ طے ہوگیا ہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹوں کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار بھی جاری کردیے گئے ہیں جن کے مطابق پاکستان بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 2 کروڑ 20 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان کے ہر ضلع کی نشستوں کے حساب سے ووٹر لسٹیں ترتیب دی جارہی ہیں اور بغیر تصویر کے ووٹر لسٹیں دسمبر کے پہلے ہفتے میں آر اوز کو بھیج دی جائیں جائیں گی جو کہ کاغذات نامزدگی کے اجراء اور ان کی جانچ پڑتال میں استعمال ہوں گی۔ بتایا گیا ہے کہ انتخابی مہم کیلئے امیدواروں کو صرف بغیر تصویر والی ووٹر لسٹیں دی جائیں گی اور تصاویر والی ووٹر لسٹیں صرف انتخابی عملے کو دی جائیں گی جوکہ جنوری میں آر اوز کو بھیجی جائیں گی۔