مال روڈ کل اتوار کے روز ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا، صرف سائیکل سوار اور پیدل شہری مال روڈ کو استعمال کرسکیں گیں، سی تی او لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے مال روڈ پر سفر نہ کریں، حکومت پنجاب کی طرف سے سموگ کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بتا ہے سمارٹ لاک ڈاؤن سے ائیر کوالٹی انڈیکس کم ہوا ہے اور آلودگی میں کمی آئی ہے۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے سموگ کنٹرول کے لیے 35 کروڑ روپے کی لاگت سے مصنوعی بارشوں کے انتظامات کی خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی گئی جس میں 35 کڑوڑ کی لاگت سے مصنوعی بارشوں کی بات کی گئی ہو۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ مصنوعی بارش پر کسی بھی صورت کروڑوں روپے خرچ نہیں ہوتے۔ حکومت مصنوعی بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کلاؤڈ سیڈنگ مصنوعی بارش کے لیے استعمال کی جانے والی نسبتاً کم خرچ ٹیکنالوجی ہے۔
عامر میر نے بتایا کہ لاہور میں مخصوص مقامات پر مصنوعی بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کی تیاری کی جا رہی ہے۔ تاہم کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے آسمان پر بادلوں کی موجودگی ضروری ہے۔ مزید برآں بادلوں سے مشروط ہونے کی وجہ سے کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے کسی حتمی تاریخ کا تعین ممکن نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کلاؤڈ سیڈنگ میں مصنوعی بارش کے لیے بادلوں پر مخصوص سالٹ چھڑکا جاتا ہے۔چھڑکاؤ کے لیے جس جہاز کا استعمال کیا جانا ہے اسے چالو کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ عامر میر نے مزید کہا کہ مصنوعی بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ جہاز کی بحالی کے بعد ہی ممکن ہو گی۔