حریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔ وکیل پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ بلا تحریک انصاف کا نشان تھا اور رہےگا، الیکشن کمیشن کے آرڈر پر افسوس ہوا، پی ٹی آئی نے پارٹی آئین کے مطابق الیکشن کرائے، الیکشن کمیشن نے خاص مقصد کے تحت فیصلہ لیٹ کیا، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے نتیجے میں عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انتخابات 20 روز میں ہر صورت کرانے ہونگے، توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے باعث عمران خان چئیرمین کے عہدے کیلئے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
خیال رہے کہ آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پہلے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کو 20 دن کے اندر انٹراپارٹی الیکشن دوبارہ کروانے کا حکم دے دیا ہے جبکہ پی آتی آئی کا بلے کا نشان برقرار رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی میں ردوبدل اور انٹرا پارٹی انتخابات پر نوٹس جاری کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے محفوظ فیصلہ جلد از جلد سنانے کی دارخوست کی تھی جس کے بعد فیصلہ سنایا گیا۔