ڈاکوؤں نے بیٹے کی میت لے جانے والے باپ کو لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے پسرور میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں چار ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر بچے کی میت لے کر آنے والے روم پور کے رہائشی تنویر بھٹو کو لوٹ لیا۔ تنویر بھٹی نے بتایا ہے کہ وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر اپنے نومولود بیٹے کی لاش لے کر گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں نے روکا اور پیسے و موبائل دینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے ڈکیتیوں کی منت سماجت کی تاہم انہوں نے ایک نہ مانی، متاثرہ شخص کے مطابق ڈاکوؤں نے تلاشی لے کر جیب سے تیس ہزار روپے اور دو موبائل فون نکالے اور پھر وہاں سے چلتے بنے۔
تنویر بھٹی نے بتایا کہ وہ رات گیارہ بجے اپنے دو بھائیوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر بچے کی لاش لے کر گھر جا رہے تھے۔