عالمی منڈی میں سونے کے بھاؤ میں اضافے کے بعد پاکستان میں قیمت بڑھ گئی۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900روپےاضافہ ہو گیا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 16ہزار 500روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11ڈالر اضافے سے 2002ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار 100انڈیکس 663 پوائنٹس اضافے کیساتھ 58 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔ سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 668 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 58 ہزار 55 پر آ گیا۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر روپے کے مقابلے میں تنزلی کا شکار ہو گیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 29 پیسے کمی ہوئی اور انٹربینک میں امریکی کرنسی 285 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 294 پوائنٹس اضافے کیساتھ 57 ہزار 372 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔