پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا مری کے حلقے سے الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف سے مری و ملحقہ علاقوں کے مقامی قائدین نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات ممیں مقامی قیادت نے میاں نوازشریف کو پارٹی میں اختلافات بارے آگاہ کیا ہے۔ ن لیگی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے امکانات کے بعد امیدواروں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ شاہد خاقا عباسی کے بیٹے بھی مری سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کے خواہشمند ہیں، پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل راجہ اشفاق سرور کے اہلخانہ نے بھی مری سے الیکشن لڑنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
مری کی نشست پر امیدواروں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن پارٹی میں اختلافات واضح نظر آ رہے ہیں۔ جس پر مقامی قیادت نے میاں نوازشریف کو خود مری سے انتخابی میدان میں اترنے کی دعوت دیدی ہے۔