پاکستان کے علاقے چلاس میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارات سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 36 کلو میٹر بتائی گئی ہے۔ زلزلے کے سبب کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 16 نومبر کی صبح 9 بج کر 4 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کشمیر، بھارت کا سرحدی علاقہ تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ زیرو ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سوات، مینگورہ کے شہروں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے دوران شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے تھے۔ چند ہفتے قبل افغانستان اور پھر نیپال میں بھی شدید زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن گئے جبکہ لاکھوں بے گھر ہو گئے تھے۔