ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے انڈیا کو شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ ٹائٹل میچ میں اس شکست کو جہاں بھارتی ٹیم نے روتی آنکھوں سے برداشت کیا وہیں بھارتی مداحوں نے اس شکست کے باعث اپنی جان لے لی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر بنگال بنکورا اور جے پور میں مبینہ طور پر 2 مداحوں 23 سالہ راہول لوہار اور 23 سالہ دیو رانجن نے بھارت کی فائنل میں ہونے والی ہار پر دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ میچ دیکھنے کے بعد تھیٹر کے نزدیک ہی راہول لوہار نامی ایک مداح نے کمرے میں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
دوسری جانب جے پور میں بھارتی ٹیم کے مداح دیو رانجن نے بھی چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ دیو رانجن ایموشنل ڈس آرڈر بیماری کا علاج کروا رہے تھے، بھارت سے شکست کے بعد وہ گھر سے نکل گئے تھے اور ہار کے صدمے کو برداشت نہ کر سکے اور انہوں نے بھی خودکشی کرلی۔