پاکستان معروف لکھاری اور شاعر خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ میرا جسم میری مرضی اور اس جیسے نعرے لگانے والوں کو یہ نعرے لگانے کے پیسے ملتےہیں۔ خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ انہوں نے خواتین کے حقوق کے لیے اچھے نعرے اور لائنز بلامعاوضہ لکھ کر دینے کی پیشکش کی تھی۔ میرا جسم میری مرضی کے نعرے لگانے والی کبھی اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گی کیونکہ اس کام کے انکو پیسے ملتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹاک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے مزید کہا کہ پانچ، پانچ کا گروپ مجھ سے لڑنے آتا تھا۔ اس وقت بھی کہا تھا کہ اگر گندے اورغلیظ نعروں کو ہٹا دیا جائے تو مجھ سے بڑا فیمنسٹ کوئی نہیں ہے۔ میری بیٹیاں میرا فخر ہیں اور بیٹیاں بھی اتنی ہی اہم ہوتی ہیں جتنے بیٹے ہوتے ہیں۔
خیلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں اس شخص کو مرد نہیں مانتا جو زن مرید نہ ہو۔ مرد کواپنی بیوی کی، اپنی ماں کے برابر عزت کرنی چاہیے۔ اپنی بیوی سے بہت بار ڈانٹ کھاتا ہوں۔ اداکار ہمایوں سعید سے متعلق بات کرتے ہوئے خیل الرحمان قمر نے کہا کہ جس دن ہمایوں سعید کی طرح کی ایکٹنگ کرنے والا کوئی اور آٰیا تو اسےاپنے ڈراموں میں لے لوں گا۔ ہمایوں سعید کے لیے لکھتا رہوں گا۔ انہوں نے اعلان کیا انکا نیا ڈرامہ ’میں منٹونہیں ہوں‘ اب آئندہ سال نشرکیا جائے گا۔