عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پترولیم مصنواعات سستی ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں برطانوی تیل کی قیمت 3 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی سے 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی ہے۔
برطانوی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 79 سینٹس کمی کے بعد 77 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 71 سینٹس کمی سے 72 ڈالر 95 سینٹس فی بیرل پر آ چکی ہے۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں نمایاں کٹوتی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل تک بھی پہنچ گئی تھیں۔ تاہم گزشتہ چند روز کے دوران تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم ماہرین کی رائے میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہنا یقینی نہیں ہے۔
البتہ اگر عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہتا ہے تو پاکستان میں بھی پترولیم مصونعات مزید سستی ہو سکتی ہیں۔ 16 نومبر کو پٹرولیم مصنوعات سستی کی گئی ہیں جس کے بعد اب یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔