چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
قومی سکواڈ میں امام الحق، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، سلمان علی، فہیم اشرف، حسن علی، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، شان مسعود، میر حمزہ، وسیم جونیئر ، صائم ایوب شامل ہیں ۔ قومی ٹیم کی کپتانی شان مسعود کے سپرد کی گئی ہے ۔آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں خرم شہزاد اور صائم ایوب ڈبیو کریں گے۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ غلط ہے۔ اوید میانداد کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کو احترام اور عزت دینی چاہیے، سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے پی سی بی میں آنے والے کھیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں، وہ لوگ کرکٹ کو چلا رہے ہیں جن کا کرکٹ سے کوئی تعلق ہی نہیں۔