پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار100 روپے پر مستحکم ہے۔ کراچی اور ملتان کے ڈیلرز کے مطابق 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار414 روپے ہے۔
جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دو ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی ہے جس سے فی اونس قیمت ایک ہزار 1999 ڈالرز ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ ملکی صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران فی تولہ سونا 3300 روپے مہنگا ہوا۔ جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے ہو گئی جبکہ 2830 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ81ہزار584روپے سے بڑھ کر1لاکھ84ہزار414روپے پر جا پہنچی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران 41 ڈالر کے ریکارڈ اضافے سے فی اونس سونا 1960 ڈالر سے بڑھ کر2001ڈالر پر جا پہنچا تھا۔