پاکستانی حاجیوں کیلئے گورنمنٹ نے 20 دن کے حج کا پیکج بھی متعارف کروا دیا ہے۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے نگران وزیر انیق احمد کی جانب سے 20 روزہ ھج کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ حج کی درخواستیں 27 نومبر سے شروع ہوں گی اور 12 اگست تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
سرکاری سطح پر 20 روزہ حج کی قیمت 11 لاکھ 44 ہزار روپے تکھی گئی ہے جبکہ اگر آپ سپانسر شپ سکیم سے اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو 20 روزہ حج کی قیمت 4 ہزار 50 ڈالر رکھی گئی ہے۔ اس رقم میں قربانی شامل نہیں ہے۔ اگر حجاج سرکاری سکیم کے ساتھ ہی حج کرنا چاہتے ہیں تو انہیں 60 ہزار روپے اضافی جمع کروانے ہوں گے۔
جو عازمین حج مکہ اور مدینہ میں ڈبل بیڈ الگ کمرہ لینا چاہتے ہوں انہیں مزید 1 لاکھ 80 ہزار روپے جمع کروانا ہوں گے جبکہ ٹرپل بیڈ والے کمرے کیلئے 60 ہزار روپے جمع کروانا ہوں گے۔ آئندہ حج کیلئے پاکستانی خواتین بغیر محرم کے بھی حج پر جا سکتی ہیں۔ اس حوالے سے مکمل تفصیلات اوپر دیے گئے اشتہار میں واضح ہیں۔ یہ اشتہار وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔