پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے ساتھ افیئر کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی تھی جو کہ اداکارہ ہانیہ عامر اور بابر اعظم کے دو مختلف انٹرویوز کی کلپس کو ایڈیٹ کرکے اور جوڑ کر بنائی گئی ہے۔ ویڈیو میں موجود انٹرویو میں ہانیہ عامر بابراعظم کی تعریف کرتی ہیں اور بابر اعظم ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہیں جبکہ ایک اور کلپ میں دونوں اسٹارز کو گاڑی میں ایک ساتھ بیٹھے سفر کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ کلپ ملاحظہ کریں:
https://twitter.com/StarBoyEditx/status/1723184865695457579
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شائقین نے ہانیہعامر کو بھابھی بنا لیا تھا اور سوشل میڈیا پر بھابھی کہنے لگے تھے۔ فینز نے ہانیہ عامر کی پوسٹس کے نیچے بھی ہانیہ بھابھی، ہانیہ بھابی کمنٹس کرنا شروع کر دیا تھا۔ چند کمٹس ملاحظہ کریں۔
چند شائقین نے لکھا کہ ہماری بھابھی کیسی ہو، ہانیہ عامر جیسی ہو۔ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چل رہا تھا اور دونوں سلیبرٹیز کے فینز بہت خوش تھے لیکن ایسے مین عامر نے خاموشی توڑ دی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا تھا "بابر بھائی ہے برو”۔ اس پوسٹ سے بہت سے شائقین کے دل ٹوٹ گئے اور خوشیاں ماند پر گئیں۔ لیکن یاد رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر عاصم اظہر کے ساتھ مبینہ طور پر رلیشن شپ میں رہنے کے بعد انہیں بھائی بنا چکی ہیں۔ ہانیہ عامر کی تازہ پوسٹ چیک کریں۔
دوسری جانب بابر اعظم جنہوں نے کپتانی سے استعفیٰ دیدیا ہے جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں، بھارت میں ورلڈ کپ کے دوران بھی بابراعظم شادی کی شاپنگ میں مصروف رہے اور اپنی شادی کیلئے شیروانی بھی خریدی۔