ملک کے مختلف علاقوں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بج کر 4 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کشمیر، بھارت کا سرحدی علاقہ تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ زیرو ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سوات، مینگورہ کے شہروں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے دوران شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
An earthquake originated on 16-11-2023 at 09:04 PST
Mag: 4.0
Depth: 35 km
Lat: 32.97 N
Long: 75.51 E
Epicenter: Kashmir-India Border Region
PMD ISLAMABAD#earthquake— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) November 16, 2023
زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے تھے۔ چند ہفتے قبل افغانستان اور پھر نیپال میں بھی شدید زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن گئے جبکہ لاکھوں بے گھر ہو گئے تھے۔
یاد رہے کہ چند ہفتے قبل ہ ہالینڈ کے ارضیاتی تحقیق کے ادارے سولر سسٹم جیومیٹری سروس (ایس ایس جی ایس) نے پاکستانی صوبے بلوچستان میں چمن فالٹ لائن پر ایک طاقت ورز زلزلے کی پیش گوئی کی تھی جس کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا تھا تاہم پاکستانی اداروں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ دنیا میں ایسا کوئی سسٹم نہیں ہے جس سے زلزلے کی پیشگی اطلاع دی جا سکے۔