انٹربینک میں ڈالر 288 روپے سے زائد ریٹ پر بند ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد 288 روپے 14 پیسے کے ریٹ پر بند ہو گیا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا اور 289 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر فروخت ہوتا رہا۔
دوسری جانب سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے سے ملک میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ 23 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1988 ڈالر کا ہو گیاہے جبکہ ملک میں 24 قیرات 1 تولہ سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 24 قیرات فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے کا ہوگیا ہے۔ 1 تولہ چاندی 2580 روپے پر برقرار ہے۔