اب میٹرک اور انٹر میں نمبرز نہیں گریڈ آئیں گے، ملک میں میٹرک اور انٹر میں گریڈ سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیشن آئی بی سی سی نے گریڈ سسٹم متعارف کرایا ہے۔ آئی بی سی سی کے تحت میٹرک اور انٹر امتحانات میں گریڈ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ چیئرمین آئی بی سی سی غلام علی ملاح نے بتایا ہے کہ 2024 سے نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو نمبرز کے بجائے گریڈ دیے جائیں گے۔
غلام علی ملاح نے مزید بتایا کہ دنیا بھر میں گریڈنگ سسٹم موجود ہے۔ ہم نے بچوں کو نمبرز کی دوڑ سے نکال کر انہیں اچھی تعلیم دینی ہے۔ غلام علی ملاح نے کہا کہ نمبرز سسٹم کے متبادل گریڈنگ سسٹم طلبہ کیلئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔
گریڈنگ سسٹم میں اے پلس، اے، بی پلس، بی، سی، سی پلس، ڈی پلس اور ڈی گریڈز ہوں گے۔ گریڈز دینے کیلئے انٹرنیشنل گریڈنگ سسٹم رائج کیا جائے گا۔ فیل ہونے والے طلبا کو ایف گریڈ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ای گریڈ موجود نہیں ہو گا جبکہ ڈی اور ڈی پلس گریڈ کو بھی شامل نہ کیے جانے کی تجویز ہے۔
گریڈنگ سسٹم سے طلباء کے امتحان کا معیار بہتر ہو گا اور پرسنٹیج اور نمبروں کے چکر سے طلباء آزاد ہوںگے۔