بھارتی کرکٹر ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی اور انکی اہلیہ معروف بالی ووڈ ہیرؤن انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی افواہوں کے دوران ہی ان کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا گزشتہ کئی ماہ سے سوال کر رہا تھا کہ کیا اداکارہ اور ویرات کوہلی اپنی بیٹی وامیکا کے بعد دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں اور انہی خبروں کے دوران انوشکا شرما کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انوشکا شرما سیاہ رنگ کی شرٹ میں ملبوس ہیں اور اُُنہیں اپنے شوہر ویرات کوہلی کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو دیکھ کر جوڑے کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اب انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی خبر کی تصدیق ہوگئی ہے۔ دوسری جانب حاملہ ہونے کی خبروں پر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی انوشکا شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھی ہوئی تھیں اور انہوں نے میڈیا کو تصاویر بنانے سے منع کردیا تھا۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سال 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی اورجوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا ہے۔