پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ سینئر وزیر میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال نے پاکستان تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ میاں امجد اقبال نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وہ مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اب تک جو راستہ اختیار کیے رکھا تھا وہ ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی کے سخت مخالف تھا، اس لیے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو خیراباد کہہ دیا ہے۔
میاں امجد اقبال نے پی ٹی آئی سے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اب وہ اپنے بھائی میاں اسلم اقبال کی جگہ پی پی 171 سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیئنگے۔ میاں اسلم اقبال 9 مئی کے واقعے کے بعد سے روپوش ہیں اور ابھی تک انکا کوئی بیان بھی سامنے نہیں آیا ہے۔ میاں امجد اقبال کا ویڈیو بیان ملاحظہ فرمائیں:
واضح رہے کہ اب تک پاکستان کے زیادہ تر پرانے رہنما پارٹی سے اعلان لاتعلقی کر چکے ہیں۔ چند سئنئر رہنماؤں کے علاوہ زیادہ تر رہنما و اراکین پاکستان تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں۔ 9 مئی کے اندوہناک سانحہ کے بعد پی ٹی آئی کے اکثر اراکین نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پالیسیز سے اختلاف کی بنا پر پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔