سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مندی مین سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک کی صرافہ مارکیٹس میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے۔ صرافہ مارکیٹس میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2400روپے کم ہو کر 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2058 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 584 روپے پر آگئی ہے۔
عالمی منڈی میں میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کی کمی سے 1968ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں آج 68 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ ڈالر 287 روپے سے کم ہو کر 286 روپے 32 پیسے پر آگیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا درہم 78 روپے 13 پیسے پر آگیا ہے۔ تمام کرنسیز کی آج کی قیمت جاننے کیلئے یہ ویڈیو ملاحظہ کریں: