پنجاب حکومت نے گندم اور گنے کی فی من قیمت مقرر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ گندم اور گنے کی فی من قیمت مقرر کر دی ہے۔ عامر میر کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کاشتکاروں کا معاوضہ یقنی بنانے کیلئے اہم فیصلے کر لئے۔ گندم کی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کی گئی جبکہ ریلیز پرائس 4700 روپے فی من مقرر کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گنے کی قیمت 400روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 34 پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 66 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔ کاروبار کے آغاذ پر ڈالر کی قیمت 285 روپے تھی البتہ 2 روپے 34 پیسے کی کمی کے بعد اب ڈالر 282 روپے 66 پیسے پر ٹریڈ کر ہے۔ ڈالر کے ساتھ پاؤنڈ بھی 4 روپے 7 پیسے سستا ہونے کے بعد 346 روپے 27 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ سعودی ریال 75 روپے 35 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ بڑھ گیا ہے۔ آج سرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں روئی کی قیمت میں 200 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد فی من ایکس جن قیمت 17 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔