پیپر آؤٹ ہونے میں ملوث پی پی ایس سی کے چار ملازمین بر طرف کردیے گئے۔ کمیشن نے ملوث چاروں اہلکاروں کو ملازمت سے بھی برخواست کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجاب پبلک سروس کمیشن نے 2021 میں پیپر آؤٹ ہونے کے معاملے میں انکوائری کے بعد ملوث چار اہلکاروں کو ملازمت سے برخواست کر دیا ہے۔ پی پی ایس سی کی جانب سے پیپر آؤٹ ہونے کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
کمیٹی کے چیئرمین ریٹائرڈ جج جو حالیہ ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن ہیں، تھے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ایک سنیئر ممبر اور سنیئر ڈائریکٹر پنجاب پبلک سروس کمیشن بھی شامل تھے۔ کمیٹی نے دستاویزی شواہد اور زبانی شہادتوں کی بنیاد پر ملزم اہلکاروں کے خلاف سفارشات مرتب کیں۔ مجاز اتھارٹی نے ملزم اہلکاروں کو مزید دفاع کا موقع بھی دیا لیکن وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے۔
جس پر مجاز اتھارٹی نے حتمی فیصلہ ہوئے سناتے ہوئے ملوث اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔ برخواست کئے گئے ملازمین میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ فرقان احمد، سپرنٹنڈنٹ خورشید عالم، سینئرز سکیل سٹینوگرافر محمد شہزاد اور جونیئر کمپیوٹر آپریٹر وقار اکرم شامل ہیں۔