ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی، سری لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکن ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا ہے۔
سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے 1996ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنکا کو ذمے داری سونپ دی گئی ،رانا ٹنگا کو سری لنکن کرکٹ بورڈ کا عبوری چیئرمین مقرر کیاگیا ہے۔ خیال رہے کہ سری لنکن وزیر کھیل کے کرپشن کے الزامات پر بورڈ سے تعلقات کافی کشیدہ تھے اور وزیر کھیل نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے تمام عہدیداران سے استعفوں کا مطالبہ کیا تھا۔ اس حوالے سے کرپشن الزامات کی تحقیقات کیلئے سری لنکن وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے 7رکنی پینل بھی تشکیل دیدیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران جب پاکستان کو بڑے ٹوٹل کا سامنا تھا اور ساتھ ہی ساتھ بارش کا بھی خدشہ تھا، ایسے میں پاکستانی بیٹر فخر زمان نے شاندار سینچری بنا کر پاکستان کا سکور بڑھایا اور جب بارش آئی تو پاکستان فخر زمان کی دھواں دار بیٹنگ کی وجہ سے ڈک لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لیجنڈ سے 21 رنز آگے تھے اور یوں پاکستان جیت گیا۔
دنیا کرکٹ کے بڑوں نے جہاں فخر زمان کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی فخر زمان کی شاندار کارکردگی پر انہیں بڑا انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف نے فخر زمان کےلیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔