پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران جب پاکستان کو بڑے ٹوٹل کا سامنا تھا اور ساتھ ہی ساتھ بارش کا بھی خدشہ تھا، ایسے میں پاکستانی بیٹر فخر زمان نے شاندار سینچری بنا کر پاکستان کا سکور بڑھایا اور جب بارش آئی تو پاکستان فخر زمان کی دھواں دار بیٹنگ کی وجہ سے ڈک لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لیجنڈ سے 21 رنز آگے تھے اور یوں پاکستان جیت گیا۔
دنیا کرکٹ کے بڑوں نے جہاں فخر زمان کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی فخر زمان کی شاندار کارکردگی پر انہیں بڑا انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف نے فخر زمان کےلیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔
ذکاء اشرف نے فخر زمان سے فون پر بات کی اور انہوں نے فخر زمان کی جارحانہ اننگز کی تعریف کی، آئندہ میچز کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے آپ ایسی مزید اننگز بھی کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ فخر زمان کی بہترین اننگز کی وجہ سے پاکستان ابھی تک ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے اور پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز بڑھ گئے ہیں۔