ملک میں سونا سستا ہو گیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔ قیمت میں کمی کے بعد 24 قیرات سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 96 ہزار 167 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت1 لاکھ 83 ہزار471 روپے ہو چکی ہے۔ اسی طرح 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 68 ہزار 182 روپے فی تولہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور سٹاک ایکسچینج 53 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ۔کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی خریداری کے باعث 100 انڈیکس 466 پوائنٹس اضافے کے پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں 466 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ ملک میں انتخابات 11 فروری کو کروائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ عام انتخابات کا انعقاد کرنے کیلئے حلقہ بندیاں 30 نومبر تک مکمل کر لی جائیں گی۔
اس سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ پاکستان کے آئین کے تحت ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا تعین صدر مملکت کرتے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت کی کہ اس معاملے پر صدر مملکت سے مشاورت کی جائے۔
الیکشن کمیشن اور صدر پاکستان کے مابین مشاورت کے بعد 8 فروری 2024 کو عام انتکابات کروانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ملک کے معاشی حالات پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کی وجہ سے کاروبار میں تیزی آئی ہے۔