فواد چوہدری کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، رہنما استحکام پاکستان پارٹی فواد چوہدری کو اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا۔ فواد چوہدری کے بھائی بھائی فراز چوہدری نے بتایا ہے کہ کہ پولیس اہلکار اسلام آباد میں فواد چوہدری کے گھر آئے اورفواد چوہدری کو اپنے ہمراہ لے گئے۔
فواد چوہدری کے اہل خانہ کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ فواد چوہدری کو کہاں لے جایا گیا ہے اور کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔فواد چوہدری کی اہلیہ نے بھی انکی گرفتاری کی تصدیق کر د ی ہے۔ فواد چوہدری کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کے ہمراہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکار بھی گھر آئے ، انہوں نے ہمیں کچھ بھی نہیں بتایا گیا کہ کیوں گرفتار کر رہے ہیں اور نہ ہی ہمیں کوئی وارنٹ دکھائے گئے۔
یاد رہے کہ فواد چوہدری کو اس سے قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا جب وہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تھے، ضمانت کے بعد فواد چوہدری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی تاہم دوبارہ فواد چوہدری استحکام پاکستان پارٹی کے جلسے یا اجلاس میں نظر نہیں آئے ۔