ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا،9 نومبر کو ملک بھر میں اقبال ڈے کی چھٹی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے 9 نومبر بروز جمعرات پورے ملک میں علاقہ اقبال کی پیدائش کے دن کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 9 نومبر کے روز پورے ملک میں علاقمہ اقبال کا یوم پیدائش منایا جائے گا۔
ملک بھر کی طرح علامہ اقبال کی جائے پیدائش سیالکوٹ میں بھی شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش جوش و جذبہ سے منایا جائے گا، شاعر مشرق کے یوم ولادت کا کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب 9 نومبر صبح 11 بجے منعقد کی جائے گی۔ 9 نومبر کے روز علامہ اقبال کی زندگی، شاعری اور ان کے فلسفے سے متعلق سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
شاعر مشرق کی یوم پیدائش کے روز علامہ اقبال کی زندگی کے ھوالے سے مخمون نویسی اور تقاریری مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔ اسی مناسبت سے خوبصورت ٹیلی ویژن شوز بھی ترتیب دیے جائیں گے۔ رواں سال مفکر پاکستان علامہ اقبال کا یوم پیدائش انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ یوم اقبال کو اس طرح سے منانے کا مقصد علامہ اقبال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا اور نئی نسل کو اقبال کے افکار سے روشناس کروانا ہے۔