علامی منڈی میں خام تیل سستا ہو گیا جس کے بعد دسمبر میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی دسمبر کی ڈیلیوری 1.29 امریکی ڈالر گر کر 81.02 ڈالر فی بیرل پر طے پائی ہے اور امریکن پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ نے امریکی انوینٹریز میں خام تیل کے 1.347 ملین بیرل اضافے کی اطلاع بھی دی ہے۔ تجزیہ کاروں نے رواں ہفتے کے لیے ان ذخائر میں 1.601 ملین بیرل کے اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔
اس کے بعد دسمبر میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔ خیال رہے کہ یکم نومبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری کے باوجود قیمتیں برقرار رکھی گئیں تھیں اور قیمتیں کم نہیں کی گئی تھیں۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ کے ساتھ ساتھ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ جاری ہے۔ آج بھی مارکیٹ شروع ہونے سے قبل ہی ڈالر ایک روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ ڈلر کی قیمت میں ۱ روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 282,25 روپے کا ٹریڈ کر رہا ہے۔ البتہ معاشی ماہرین نے ٓج ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔