پاکستانی سپنرز کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں بدترین قرار دیدیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق ورلڈ کپ 2023 میں شریک تمام ٹیمز کے سپنرز میں پاکستانی سپنرز کی کارکردگی بدترین رہی۔ پاکستانی سپنرز 92 رنز فی وکٹ کی اوسط سے صرف 8 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی گزشتہ کئی سالوں سے سب سے بڑی طاقت اس کی باؤلنگ رہی ہے تاہم کرکٹ کے سب سے بڑے دنگل میں پاکستانی باؤلنگ زیادہ اچھا پرفارم نہیں کر سکی۔ نسیم شاہ کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے ساری ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی کے کاندھوں پر ہے جو کہ وہ بہت اچھے انداز میں نبھا بھی رہے ہیں البتہ سپنرز اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔
دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے نئی ورلڈ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 2 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ نمبر ون بیٹرز کی رینکنگ برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ بابر اعظم دنیا کے بہترین بلے بازوں کی فہرست مین سب سے اوپر ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ نوجوان پیسر شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے۔ شاہین آفریدی 673 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون باؤلر بن گئے ہیں۔ ورلڈ کپ میں انہوں نے 16 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ گزشتہ روز بھی شاہین نے بہترین فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے کلاف میچ میں 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔