پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے عمران خان کو جیل میں زہر دینے کی خبروں کی تردید کردی۔ وکیل شیراز احمد رانجھا نے کہا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں زہر دیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ عمران خان کو زہر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دوسرے وکیل آفتاب باجوہ کو گزشتہ روز سمجھنے میں فرق لگا تھا، کل آفتاب باجوہ نے جو بیان دیا انہوں نے بھی اس کی تردید کر دی ہے، اصل میں سابق وزیراعظم عمران خان پر اس سے قبل 2 بار قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے اور اسی بنیاد پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو خدشہ ہے کہ انہیں سلوپوائزن دیا جاسکتا ہے۔
شیراز احمد رانجھا کا ویڈیو بیان ملاحظہ کریں:
عمران خان کو جیل میں زہر دینے کی زیر گردش خبریں ، علیم خانم کے وکیل شیراز احمد رانجھا کی خبروں کی تردید ، میڈیا سے گفتگو
اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ چیرمین پی ٹی آئی کو زہر دیا گیا ہے کل آفتاب باجوہ نے جو بیان دیا اسکی تردید بھی کر دی ہے ، انکو کل سمجھنے میں فرق لگا تھا عمران… pic.twitter.com/ZhBPJmksF0
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) November 1, 2023
دوسری جانب عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کی تفصیل سامنے آگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کو جیل میں 10 ٹیلی ویژن چینلز دکھائے جاتے ہیں، ہر گھنٹے بعد ان کیلئے چینل تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کو کو بیڈ، میٹرس اور اخبار کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ جیل میں سابق وزیراعظم کو ورزش کرنے کے لیے سائیکل اور لوہے کا راڈ بھی لگا کر دیا گیا ہے۔
عمران خان کیلئے جیل میں واک کرنے کے لیے 20 فٹ کا صحن بھی موجود ہے جبکہ انہیں کھانا پکانے کے لیے باورچی بھی دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے لیے بنایا جانے والا کھانا سابق وزیراعظم عمران خان کو نہیں دیا جاتا بلکہ ان کیلئے جیل میں الگ سے کھانا بنایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان جیل میں سہولیات سے مطمئن ہیں۔