سابق قومی کپتان اور سٹار بلے باز بوم بوم آفریدی نے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے ٹی وی پروگرام کے دوران ذکاء اشرف کے ھوالے سے کہا کہ آپ خود لوگوں کو اپنے خلاف باتیں کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ ذکاء اشرف کسی کلب کے چیئرمین نہیں ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہیں، انہیں بہت سی چیزوں کو دیکھنا چاہیے، وہ اُلٹا میڈیا ہاؤسز کے مالکان کو فون کر کے کہتے ہیں کہ لوگ میرے بارے باتیں کررہے ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ خدا کے لئے آپ چیئرمین ہیں، ڈیلیور کریں اور کام کریں۔ شاہد آفریدی نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کو اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی ٹیم ورلڈکپ کھیلنے گئی ہوئی ہے اور آپ میڈیا پر بیان بازی کررہے ہیں، خدا کیلئے اپنی کرسی کو مضبوط کریں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بابر اعظم کے ھوالے سے خبر ائی تھی بابر اعظم چئیرمین پی سی بی کو کھلاڑیوں کی تنکواہوں کیلئے کالز کر رہے ہیں لیکن ذکاء اشرف انہیں جواب نہیں دے رہے جس پر بابر اعظم کی ایک واٹس ایپ چیٹ لیک گئی تھی اور اے آر وائے کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ذکاء اشرف کے کہنے پر وہ میسج آن اےئر کیا گیا ہے جس پر شاہد آفریدی نے سماء کے پروگرام میں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اب پھر بوم بوم آفریدی نے ذکاء اشرف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔