نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت نگران کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبے میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔ اجلاس میں دیگر امور کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے جبکہ غزہ کے شہریوں کی حمایت بھی کی گئی۔ کابینہ اجلاس میں مسلمانوں کے قتل عام روکنے اور جنگ بندی کی حمایت بھی کی گئی۔
کابینہ نے گندم کی فی من سرکاری قیمت 4000 روپے مقرر کرنے کی بھی منظوری دیدی۔ دوسری جانب برائلر گوشت کی قیمت مین مسلسل کمی کے بعد آج مارکیت میں برائلر کی قیمت مین اضافہ ہو گیا ہے۔ برائلرگوشت کی قیمت میں 26 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مارکیٹ میں برائلر گوشت 456 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ زندہ مرغی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ مرغی 326 فی کلو مین فروخت ہو رہی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ نگران وفاقی حکومت نے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ گیس صارفین کیلئے نئے ٹیرف کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صارفین کے فکسڈ چارجز میں 3900 فیصد اضافے کا اطلاق بھی کر دیا گیا ہے۔گیس کے 57 فیصد صارفین پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ہیں جن کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے صارفین کے لیے صرف فکسڈ چارجز 3900 فیصد اضافے سے 10 روپے سے بڑھا 400 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔